حیدرآباد۔9دسمبر(اعتماد نیوز)
تمل ناڈو میں چنئی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے 13 کلو گرام سونا ضبط کیا جس کى قیمت چار کروڑ روپے ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ سونے کی سب سے بڑی برآمدگی ہے۔
ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ کسٹم افسران نے شبہ کى بنياد
پر سنگاپور سے صبح واپس آئے ایک مسافر ریاض محمد (40) کے سوٹ کیس کی تلاشی لي جس ميں سونے کے 14 بسکٹ ملے۔ ان پر سیاہ رنگ سے پینٹ کیا ہوا تھا۔ سونے کے بسکٹ کا کل وزن5ء6 کلو گرام ہے اور ان کی قیمت دو کروڑ روپے ہے۔ ریاض سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔